ETV Bharat / bharat

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کورونا مثبت - کولکاتا کے تین علاقوں کو کنٹینمنٹ زون

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سکھند شیکھر رائے کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کورونا مثبت

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 3:09 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سکھند شیکھر رائے میں کورونا کی تشخیص کے بعد رکن پارلیمانی کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ان کی حالت مستحکم ہے، جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈسچارج ہونے کے بعد رکن پارلیمان کو سات دنوں تک گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

سات دنوں کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں مزید 72 گھنٹوں تک گھر میں قرنطینہ کرنا پڑے گا، ڈاکٹرز کے مطابق رکن پارلیمان کو ایک اور ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا اس کے بعد ہی واضح طور پر کچھ کہا جائے گا۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس وباء سے اب تک سوا آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ روز کولکاتا کے تین علاقوں کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر نے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.