وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سیلون اور بیوٹی پارلربھی کھلیں گے مگرایک اوزار کو 6افراد سے زائد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے مگر معاشرتی فاصلے کی سختی سے عمل کیاجائے گا۔
اس کے علاوہ بین اضلاع بسیں چلانے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے اس سے قبل گرین زون کے اضلاع میں بس چلانے کی اجازت تھی۔اس کے علاوہ اسپورٹس کی بھی اجازت دیدی گئی مگر بھیڑ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ممتا نے کہا کہ 21مئی سے سیلون اور بیوٹی پارلر کھولنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ بیوٹی پارلر کھولنے کی ایک طویل مدت سے انتظار کیاجارہا تھا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ معاشرتی فاصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیوٹی پارلر اور سیلون میں حفاظتی انتظامات بھی کرنے لازمی ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بڑی دوکانیں کھولنے کی اجازت 21مئی سے دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاکرز غیر کنٹیمنٹ زون میں 27مئی سے دوکانیں کھول سکتے ہیں۔تاہم ریسٹورنٹ کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح سنیماہال اور تھیٹر کو کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں اور وارڈ سطح پر کنٹیمنٹ زون بنائے جارہے ہیں تاکہ کورونا پھیلے نہیں۔
کنٹیمنٹ زون کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے متاثرہ زون،بی بفر زون (متاثرہ علاقے کے قریب کا علاقہ)سی جہاں کوئی بیماری نہ ہو۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ کنٹیمنٹ زون کے علاوہ تمام علاقوں میں مارکیٹ کھلیں گے۔ممتا بنرجی نے دوکانداروں سے اپیل کی کہ حفاظتی انتظامات ماسک اور دستانے ضرور استعمال کریں او ر دوکانوں پر بھیڑ جمع کرنے سے گریز کریں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ غیر مقیم مزدوروں کو بنگال لانے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 7ٹرین پہنچ گئی ہیں اور مزید ٹرین پہنچنے والی ہیں اور 235ٹرینوں سے غیر مقیم مزدروں کو لایا جارہا ہے جس کے اخراجات بنگال حکومت برداشت کرے گی۔
انھوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن 31مئی تک جاری رہے گا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ کرفیوکا لفظ ہم استعمال نہیں کریں گے۔ممتا بنرجی ے کہا کہ تمام بڑی دوکانیں 21مئی سے کھل جائیں گے اور ہاکر مارکیٹ 27مئی سے کھلیں گے مگر متبادل دنوں میں کھلیں گے۔