ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: کورونا مریض ہسپتال سے لاپتہ، ایک روز بعد لاش برآمد - کورونا مریض

ہوڑہ ضلع کے ایک ہسپتال سے لاپتہ کورونا مرض میں مبتلا مریض کی لاش تالاب میں پائی گئی. اس کے بعد مریض کے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا.

سدف
سدف
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 3:26 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج مریض اچانک لاپتہ پوگیا۔ اس واقعہ کے ایک روز بعد ہی لاپتہ مریض کی لاش قریب کے ایک تالاب سے برآمد کی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص کورونا سے متاثر تھا۔ اسے چند روز قبل ہی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا گزشتہ روز مریض اچانک لاپتہ ہو گیا، اس کی تلاش کی گئی لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔ آج صبح اس کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

دوسری طرف مریض کے رشتہ داروں نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہو ئے احتجاج کیا۔

پولیس جب حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی تو احتجاج کرنے والے لوگوں نے ان پر پتھراؤ کر دیا۔ اس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ فی الوقت حالات معمول پر ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.