ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: وزیر خوراک کو بی جے پی کے ریاستی صدر کا نوٹس - مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیرجیوتی پریہ ملک کو متنازعہ بیان بازی کرنے پر نوٹس بھیجا ہے۔

مغربی بنگال: وزیر خوراک کو بی جے پی کے ریاستی صدر کا نوٹس

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 12:42 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر جیوتی پریہ ملک کو متنازعہ بیان بازی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے، رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے وکیل پارتھو گھوش کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک جلسے کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے (دلیپ گھوش) سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ بیان کی بنیاد پر ریاستی وزیر کو نوٹس بھیجا گیا ہے، انہیں (ترنمول کانگریس کے رہنما ) تین دنوں کے اندر نوٹس کا جواب اور عوامی طور پر معافی کا مطابلہ کیا گیا ہے۔

وکیل پارتھو گھوش کا کہنا ہے کہ جیوتی پریہ ملک نہ صرف شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر بلکہ ایک وزیر بھی ہیں، انہیں کسی کے خلاف بیان بازی کرنے سے پہلے تمام پہلووں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس ضمن میں زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتا ہوں، وکیل اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنا ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ ترنمول کانگریس کے رہنما کو معافی مانگ کر معاملے کو رفع دفع کرنا چاہیے۔

دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کی جانب سے اس ضمن میں کوئی ردعمل نہیں آیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.