ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: ضلع ہوڑہ میں بی جے پی کے حامیوں پر حملہ - Hodra

مغربی بنگال میں ہوڑہ ضلع کے للوہ تھانہ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے تین حامی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 8:50 PM IST

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو

ضلع ہوڑہ کے للوہ تھانہ کے تحت جگدیش چندر پور موڑ پر پارٹی کے بینرز لگاتے وقت بی جے پی کے حامیوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

زخمیوں کو ہوڑہ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ایک شخص کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں کرشنند بسواس، شکتی کھرا، شانتی موے منڈل، پردیپ کیال اور سنجے بھگت شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

دوسری طرف اس واقعے کی اطلاع پاکر ریاستی جنرل سکریٹری سرباری مکھرجی اور بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے ممبر امیش رائے نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی۔

بی جے پی کی ریاست جنرل سکریٹری سرباری مکھرجی نے کہا کہ اس حملے میں ترنمول کانگریس کے حامی ملوث ہیں۔ انہوں نے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.