ETV Bharat / bharat

ویلفیر پارٹی آف انڈیا گجرات بلدیاتی انتخابات میں لے گی حصہ

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 12:13 PM IST

Updated : Jan 17, 2021, 12:57 PM IST

بلدیاتی انتخابات سے قبل ویلفر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس گجرات کے دورے پر آئے اور انہوں نے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے اراکین سے ملاقات کر بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ویلفیر پارٹی انڈیا گجرات  بلدیاتی انتخابات میں لے گی حصہ

گجرات میں آئندہ ماہ بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں اس سے قبل ایک کے بعد ایک سیاسی جماعتیں انتخابات لڑنے کی تیاریاں کر رہی ہیں گجرات میں بی جے پی، کانگریس عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بعد اب ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں جٹ گئی ہے اور جلد ہی اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان بھی کرنے والی ہے۔

ویلفیر پارٹی آف انڈیا گجرات بلدیاتی انتخابات میں لے گی حصہ

بلدیاتی انتخابات سے قبل ویلفر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس گجرات کے دورے پر ائے اور انہوں نے ویلفر پارٹی آف انڈیا کے اراکین سے ملاقات کر بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس تعلق سے ویلفر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویلفر پارٹی آف انڈیا گزشتہ سات برس سے گجرات میں کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے احمد آباد میں آکر آئندہماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے ایک میٹنگ بھی کی ہے، جس میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کیے جانے سے متعلق تبات چیت کی۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں کسی اچھی پارٹی کے ساتھ اتحاد بھی کرنے کو تیار ہے اور چونکہ گجرات میں اے آئی ایم آئی ایم نے دستک دے دی ہے ایسے میں اگر ایم آئی ایم پارٹی ہمارے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتی ہے تو وہ ہم سے بات کرے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں ہم احمدآباد شہر کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لیں گے باقی اضلاع کے لیے بات چیت چل رہی ہے، تقریباً دس دن کے بعد ہم حتمی نتیجے کا اعلان کر کے بتائیں گے کے ہمیں کہاں کہاں اپنے امیدوار کو اتارنا ہے، ابھی اس تعلق سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.