شیعہ رہنماء ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآغا نے ملک کے شیعہ طبقے کو عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران احتیاطی اقدامات کے ساتھ محرم کی تمام رسومات کی ادائیگی اور حکومت سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' چند مقامات سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر اعتراض کیا جارہا ہے جو مناسب نہیں'۔ انہوں نے کہاکہ' ہمیں اس وباء کے دوران ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ' مذہب اسلام بھی صحت کا خیال رکھنے کی تاکید کرتا ہے اپنی ذات سے کسی کو تکلیف پہنچانا مومنوں کا شیوہ نہیں۔ایک بھارتی ہونے کے حیثیت سے ہمیں ضد نہ کرتے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔
حیدرآباد کے تاریخی عاشورہ جلوس کے متعلق ڈاکٹر سید نثار حسین نے بتایا کہ حیدرآباد کا جلوس عاشورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس کی تاریخ زائد از چار سو سال قدیم ہے لیکن حکومت نے اس سلسلے میں اب تک واضح احکامات جاری نہیں کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
وقف بورڈ ملازم رشوت لیتےگرفتار
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومت سے گفتگو جاری ہے اور حکومت سے اپیل ہے کہ وہ جلوس کی اجازت دیتے ہوئے عقیدت مندوں کی اس بیچینی کو سمجھیں۔