ملک میں پانی سے متعلق مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور زمین میں مسلسل آبی سطح کی کمی انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حکومتی سطح پر بھی اس کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔بھارتی وزیر اعظم کے ذریعہ چلائی جانے والی مہم 'جل شکتی ابھیان' کو کامیاب بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔
اسی ضمن میں اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے 'گوتم بدھ بوائز انٹر کالج' میں مختلف پروگرامز کا انعقادکیا گیا، جس میں پانی کی اہمیت سے متعلق بیداری کی کوشش کی گئی۔
کالج میں بچوں کی جانب سے پانی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پوسٹر میکنگ میں مقابلہ، باغات، ریلی اور دیگر پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ پانی زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔