ضلع کلکٹر بھیلواڑا راجیندر بھٹ نے کہا کہ ضلع میں جب آپ کو آدھے گلاس پانی کی پیاس ہو تو آپ پورا گلاس پانی کیوں منگائیں، اور جتنا پییں اتنا ہی خراب کیوں کریں؟ واٹرہارویسٹنگ کے اس انوکھے طریقےسے ہاف گلاس واٹرمہم کو شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سطحی ،بلاک سطحی اور گرام پنچایت سطحی سرکاری، نیم سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں اور پنچایتی راج محکمے کے افسروں اور ملازمین کو اپنے ماتحت دفتروں میں مہمانوں کے لئے انہیں پوچھ کر ہی پانی دیاجائے اور پہلی بار آدھا گلاس پانی ہی پیش کریں۔ اس پہل کو شروع کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے سبھی ضلع سطحی افسروں سے اپنے ماتحت دفتروں کے ملازمین کو حکم جاری کرکے، مہم کی موثر عمل درآمدگی کی ہدایت بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھیل واڑا میں کچھ وقت پہلے تک پانی کی سپلائی ریل کے ذریعہ ہوتی تھی، اس لئے شہر کے لوگ پانی کی قیمت کو سمجھتے ہیں۔اب چمبل سے پینے کے پانی کی سپلائی شروع ہو جانے پر اپنے آدھے بھرے مٹکوں کے پانی کو ضائع نہ کریں بلکہ اس کا صحیح استعمال کریں۔ آر او سے نکلنے والے پانی کا بھی کہیں نہ کہیں استعمال کریں تبھی ہم پینے کے پانی کے اس شدید مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان جیسی ریاست میں واٹرہارویسٹنگ ایک روایت رہی ہے۔ ہم اچھی عادت کی شروعات کریں اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچائیں اور مثال بھی بنیں، تاکہ زمین پر رہنے والی آئندہ نسلوں تک پانی مہیا کرایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو کہیں بھی آدھا گلاس پانی پیش کرنے پر آپ ناراض نہ ہوں، آپ جتنا چاہیں پانی پئیں اور پانی برباد نہ کریں۔ ایسا نہ ہو کہ آدھا گلاس پانی پی کر آدھا گلاس ضائع نہ کریں۔ اگر آدھا آدھا گلاس پانی ضائع ہوگا تو بڑا نقصان ہوگا۔ آپ کو جتنی ضرورت ہو اتنا ہی پانی لیں۔
انہوں نے کہا کہ آدھاگلاس پانی مہم کو اپنی روزانہ کی عادت میں شامل کر لوگوں میں بیداری پھیلائیں، تاکہ عام لوگوں کو پتہ چلے اور پانی کی بچت ہونے پر ہم پانی کے بحران کے شدید مسئلے سے نمٹ سکیں گے۔ راجیندر بھٹ نے کہا کہ یہ مہم عام لوگوں کے لئے شروع کی گئی ہے اس لئے سب کی ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کی فلاح کے لئے لائی گئی اس مہم میں آگے آکر اپنی طرف سے تعاون کریں۔