کنسولیٹ جنرل آف انڈیا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ دبئی کے برج خلیفہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”برج خلیفہ نے مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش پر حیرت انگیز خراج تحسین پیش کیا ہے”۔
مہاتما گاندھی کی تصاویر کے علاوہ برج خلیفہ کو بھارت کے قومی پرچم کے ساتھ روشن کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ، کنسولیٹ جنرل آف انڈیا، دبئی نے انڈین اسکول دبئی کے اشتراک سے مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر بین اسکول مباحثے کے مقابلے کا انعقاد کیا۔
مقابلے کے بعد انہوں نے لکھا "طلباء نے آج کی دنیا میں گاندھی جی کے فلسفے کی مطابقت پر بحث کی۔ ایسی عمدہ صلاحیتوں کو دیکھ کر حیرت ہوئی ''۔