ETV Bharat / bharat

وارنر کی سنچری، آسٹریلیا بڑے اسکور کی طرف گامزن - آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان

پانچ بار کے چمپئن آسٹریلیا اور ایک بار کے فاتح پاکستان کے درمیان سترہواں میچ ٹاون ٹائم کے میدان پر کھیلا جارہا ہے۔

وارنر کی سنچری
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 4:21 PM IST

Updated : Jun 12, 2019, 5:47 PM IST

اننگز کا آغاز کرنے آئے ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور ایرن فنچ کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 235 ربز بنا لیے ہیں۔

میچ کے 36ویں اوورز کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر چوکا مار کی عالمی کپ 2019 میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔

خبر لکھے جانے تک آسٹریلیا نے 37 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 239 رنز اسکور کرلیا ہے۔ اس وقت کریز پر ڈیوڈ وارنر اور شان مارش موجود ہیں۔ وارنر رنز 107 اور شان مارش 4 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان نے ورلڈ کپ سے پہلے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز یو اے ای میں کھیلی تھی جسے آسٹریلیا نے 5-0 سے جیتا تھا۔ اس بنیاد پر آسٹریلیا اس میچ میں فتح کے دعویدار کے طور پر اترےگا لیکن بھارت سے گزشتہ میچ میں شکست کے بعد اسے محتاط رہنا ہوگا۔ آسٹریلیا نے اپنے تین میچوں میں سے اب تک دو میچ جیتے ہیں اور اس کے اکاؤنٹ میں چار پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کے تین میچوں میں ایک جیت، ایک ہار اور ایک منسوخ سے تین پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے لئے چوتھا میچ خاصا اہم ہے اور اس میچ کے نتیجے سے ان کے لئے آگے کی سمت طے ہوگی۔

گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف ملی شکست سے جھٹکا لگا ہے اور پاکستان اپنے پڑوسی کی جیت سے نفسیاتی فائدہ لے سکتے ہیں۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 352 رنز بنا کر چمپئن ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا تھا جبکہ پاکستان نے 348 رنز بنا کر انگلینڈ پر دباؤ بنایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 12, 2019, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.