آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امتیاز جلیل سید نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ملزم نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس کی سخت مخالفت کی گئی تو ملزم نے خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون 95 فیصد تک جل گئی ہے۔
اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رام داس ٹاڈس نے یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے۔ آزاد امیدوار نونیت رانا نے آج بھی یہ معاملہ اٹھایا،خیال رہے انہوں نے منگل کو بھی ایوان میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔
بعد میں ترنمول کانگریس، بہوجن سماج پارٹی سمیت کچھ دیگر پارٹیوں کی خواتین ارکان نے محترمہ رانا کے ساتھ اس واقعہ کو ایک سر میں اٹھایا تو وزیر قانون روی شنکر پرساد نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلہ کو ریاستی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔