ETV Bharat / bharat

زندہ جلائی گئی خاتون پروفیسر کا انتقال، ملزم حراست میں - خاتون پروفیسر کو جلایا

ریاست مہراشٹر کے وردھا ضلع میں ایک خاتون پروفیسر کو زندہ جلا دیا گیا تھا جن کا آج انتقال ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

زندہ جلائی گئی خاتون پروفیسر کا انتقال، ملزم حراست میں

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 9:17 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:09 PM IST

اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون تین فروری بروز پیر کو وردھا کے ہنگن گھاٹ تالہ علاقہ میں ایک کالج میں پڑھانے جارہی تھیں، اسی دوران خاتون کا یکطرفہ عاشق وکیش ناگراڑے بس اسٹاپ پر پہنچا اور اچانک اس پر حملہ کر دیا۔

موصول اطلاعات کے مطابق وکیش ناگراڑے نے متاثرہ لڑکی کے چہرے پر پیٹرول چھڑک دیا اور پھر آگ لگا دی، جائے وقوع پر موجود لوگوں نے متاثرہ خاتون کو مقامی اسپتال پہنچایا۔

ابتدائی علاج کے بعد متاثرہ خاتون کو ناگپور منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ کا جسم 40 فیصد جھلس گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد مقامی عدالت نے ملزم وكیش ناگراڑے کو ریمانڈ پر بھیج دیا، وہیں اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد ہنگن گھاٹ کے لوگوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کیا اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Intro:Body:

dfsdfsd

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.