عرس کے اس موقع پر ذمہ داران کمیٹی نے بنگلورو کارپوریشن پر الزام لگایا کہ درگاہ حضرت پیر سید جمال شاہ قادری کے اطراف والی جگہ وقف کی ہے۔
جو کہ 99 سال لیز کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی اسے قبضے سے آزاد نہیں کر رہاہے اور ابھی بھی کارپوریشن کے قبضے میں ہے.
درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے وزیر برائے اوقاف و ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد درگاہ کی اس جائیداد کو غیر قانونی قبضہ سے پاک کرائیں۔