ETV Bharat / bharat

شاہین باغ: وجاہت حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کو ختم کروانے کے لیے سپریم کورٹ نے تین رکنی مذاکرات کاروں کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وجاہت حبیب اللہ بھی شامل ہیں۔

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:07 AM IST

وجاہت حبیب اللہ
وجاہت حبیب اللہ

وجاہت حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں دائر اپنے حلف نامہ میں کہا کہ 'شاہین باغ مظاہرہ پرامن طور سے جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریکیڈ کی وجہ سے عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وجاہت حبیب اللہ سپریم کورٹ کے ذریعے تشکیل دی گئی، تین رکنی مذاکرات کاروں کی کمیٹی کے رکن ہیں اور اس کمیٹی کو شاہین باغ مظاہرین سے بات چیت کرنے کوئی حل نکالنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

شاہین باغ کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کل سماعت ہوگی۔

وجاہت حبیب اللہ کی جانب سے دائر حلف نامے میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:

شاہین باغ مظاہرہ پرامن طور سے جاری ہے جبکہ پولیس نے علاقے کے 5 پوائنٹس کو بلاک کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت میں جو دشواری ہو رہی ہے، اگر یہ پانچ بلاک ہٹا دیے جائیں تو ٹریفک کا نظام درست ہوجائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید کہا کہ 'پولیس نے غیر ضروری طور پر بیریکیڈ لگا کر روڈ کو بند کیا ہے جو پریشانی کا سبب بن رہا ہے جبکہ اسکولی بسیں اور ایمبولنس کو پولیس چیکنگ کے بعد راستہ دیا جا رہا ہے۔

وجاہت حبیب اللہ نے اپنے حلف نامہ میں لکھا کہ 'حکومت کو شاہین باغ مظاہرین سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر بات کرنی چاہیے تا کہ اس مسئلے کا حل جلد از جلد نکل سکے۔'

واضح رہے کہ وجاہت حبیب اللہ سابق آئی اے ایس افسر اور سابق چیف انفارمیشن کمشنر ہیں جبکہ وہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.