ملک بھر میں صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے صحافیوں کی جانب سے آواز بلند کی گئی۔
اس سلسلے میں صحافیوں کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ کی معرفت صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو میمورنڈم دیا ہے۔
صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے معاملات پر سرکاری ادارے 'پریس کونسل آف انڈیا' کی رائے بعد ہی کارروائی کی جانی چاہئے۔
تین نکاتی میمورنڈم کے ذریعہ مرزاپور کے صحافی پون جائیسوال پر درج کیے گئے مقدمے میں فوری طور پر فائنل رپورٹ لگانے اور مقدمہ لکھنے والے افسر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر کی جیلوں میں قید صحافیوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔