واضح رہے کہ یہ فلم 12 اپریل کو ہی نمائش کے لیے سنیما گھروں میں پیش کی جانے والی تھی لیکن انتخابات کے پیش نظر اور حزب اختلاف جماعتوں کی مخالفت کی وجہ اس کی ریلیز تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا تھا۔
وویک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' میں راہل گاندھی اور ان کی ٹیم سے التجا کرتا ہوں کہ وہ بھی اس فلم کو ضرور دیکھیں'۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کے تمام لوگوں کو ی فلم دیکھنی چاہیے تا کہ مودی کی زندگی سے انہیں کچھ سیکھ ملے اور وہ اپنی سیاست میں تبدیلی لائیں۔