ETV Bharat / bharat

حضور اکرم ؐ کے موئے مبارک اور تبرکات مقدسہ کی زیارت - جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی

چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیراہتمام میلاد مصطفی ؐ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 7 واں میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ جمعہ 12 ربیع الاول کو 9 بجے صبح سے 6 بجے شام تک جی ایم کے گارڈن موتی دروازہ گولکنڈہ روڈ پر منعقد ہوگا۔

Visiting the Holy Hair and Blessings of the Holy Prophet (PBUH)
حضور اکرم ؐ کے موئے مبارک اور تبرکات مقدسہ کی زیارت
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 5:26 PM IST

خون کی کمی کے مریضوں کو عطیہ کے لئے میلاد کے موقع پر اس کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان اس کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ جناب خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدر چشتی فاونڈیشن حیدرآباد کی نگرانی ہوگی جبکہ جناب غلام محی الدین خان پاشاہ بھائی صدارت کریں گے۔

نمائندہ کارپوریٹرس جناب عزیز خان پٹھان‘ محمد وجیہ احمد صدیقی‘ جناب ہارون فرحان‘ جناب محمد نصیر الدین کارپوریٹر کے علاوہ بحیثیت مہمان شرکت کریں گے۔ جی ایم کے گروپ کے اشتراک سے خون کے عطیہ کیمپ کے علاوہ اور میلاد مصطفی ؐ کے موقع پر عشاقان محمدی ؐ کے لئے آثار مبارک و تبرکات مقدسہ کی زیارت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

حضور اکرم ؐ کے موئے مبارک‘ اہل بیت اطہار‘ صحابہ کرام‘ تابعین‘ تبع تابعین‘ اولیا ء کرام کے کثیر تعداد میں تبرکات مقدسہ بھی زیارت کے لئے رکھے جارہے ہیں۔ کنوینر جناب شکیل علی خان اور جناب محمد رفیع (صحافی) کوارڈنیٹر نے شمع محمدیؐ کے پروانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.