ETV Bharat / bharat

وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملہ میں اہم ملزم گرفتار

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 8:24 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملہ میں اہم ملزم جی عمران کو گرفتار کیا ہے۔

وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملہ میں اہم ملزم گرفتار
وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملہ میں اہم ملزم گرفتار

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملہ میں گزشتہ روز اہم ملزم 37سالہ جی عمران کو گرفتار کیا۔

عمران کا تعلق ریاست گجرات کے گودھرا، پنچ محل علاقہ سے ہے۔ یہ گرفتاری جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پاکستان کی آئی ایس آئی کے لئے کام کرنے پر تعزیرات ہند کی دفعات 120B,121a،یواے (پی)ایکٹ کی دفعات17,18اور جاسوسی کی سرگرمیوں کے خفیہ ایکٹ کی دفعہ 3کے تحت کی گئی ہے۔

این آئی اے نے کہا کہ یہ معاملہ بین الاقوامی جاسوسی کے ریکٹ سے متعلق ہے جس میں ہندوستان کے بحری جہازوں، آبدوزوں اور دیگر دفاعی اداروں کے مقامات/ان کی نقل وحرکت سے متعلق اہم وحساس معلومات کی فراہمی کیلئے پاکستان کے جاسوسوں کی جانب سے ہندوستان میں اس کے ایجنٹس کی بھرتی کی گئی۔

این آئی کے مطابق جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بعض بحری عہدیدار پاکستان کے ایجنٹس کے رابطہ میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمس جیسے فیس بک، واٹس اپ وغیرہ کے ذریعہ آئے۔ انہوں نے اہم معلومات رقم کے بدلے فراہم کیں۔ یہ رقم ان کے اکاؤنٹس میں پاکستانی آئی ایس آئی کے ہندوستانی معاونین کے ذریعہ جمع کروائی گئی جن کے پاکستان میں تجارتی مفادات ہیں۔

اس ضمن میں 14ملزمین کے خلاف 15جون2020کو ایک چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ این آئی اے نے کہا کہ جانچ سے پتہ چلا کہ ملزم عمران کا سرحد پار کپڑوں کی تجارت کے بہانے پاکستانی جاسوسوں /ایجنٹس کے ساتھ تعلق تھا۔ پاکستانی جاسوسوں کی ہدایات پر اس نے بحریہ کے عہدیداروں کی جانب سے حساس معلومات کی فراہمی کے بدلے ان کے بینک اکاونٹس میں وقفہ وقفہ سے رقم جمع کروائی۔ بعض ڈیجیٹل آلات و دستاویزات عمران کے مکان میں تلاشی کے دوران ضبط کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.