ہسٹرٰی شوٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات کرنے والے سابقہ ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ایل گپتا، جوشیشل انکوائری کمیشن سے ششی کانت اگروال اور ایس آئی ٹی سے رویندر گور کو ہٹانے کے لیے اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ درخواست گھنشیام اپادھیائے نے دائر کی ہے، جنھوں نے انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
اپادھیائے نے کے ایل گپتا کے میڈیا کو دییے گئے بیانات کا حوالہ دیا ہے جو اس معاملے میں تعصب کا مظاہرہ کرتے ہیں، خبروں کے مطابق رویندر گوڑ کے معاملے میں انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایک جعلی انکاؤنٹر کیس کے ملزم ہیں، جبکہ ششی کانت اگروال نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انہیں جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہونے سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اپادھیائے نے سابق ڈی جی پی آئی سی دوویدی، ایس جاوید احمد، پرکاش سنگھ کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔