بھارت اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے لیے بھارتی نائب چیف آف آرمی اسٹاف ایس کے سائینی 17 سے 20 اکتوبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے فوجوں کے مابین فوجی تعاون بڑھانا ہے۔
ایک سرکاری ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سائینی انڈو پیسیفک کمانڈ کے آرمی علاقہ کا بھی دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سائینی امریکی فوج کی تربیت کا طریقہ کار اور آلات کا مشاہدے کریں گے۔ اس کے علاوہ فوجی قیادت سے وسیع پیمانے پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
ریلیز کے مطابق اس دورے سے بھارتی اور امریکی فوجوں کے درمیان آپریشنل اور اسٹریٹ لیول کے تعاون کو مزید تقویت ملے گی، اس دوران اس بات پر زور دیا جائے گا کہ بھارت ۔ امریکہ کے درمیان دفاعی کوششوں میں شراکت پر زور دیا جائے گا۔
اس دوران دونوں فریقین کے اپنے اسٹریٹجک تعاون کا ایک جامع جائزہ لینے کا امکان ہے۔