ETV Bharat / bharat

دارالعلوم نے طلبہ کے احتجاجی مظاہرے کی مذمت کی - مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مظاہرے کی مذمت کی

معروف دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے وائس چانسلر مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مدرسے کے طلبہ کے ذریعہ بدھ کو شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں نکل کر ہنگامہ کرنے، دھرنا دینے اور قومی شاہراہ پر جام لگانے جیسی حرکتوں کی سخت مذمت کی ہے۔

دارالعلوم دیو بند کی فائل فوٹو
دارالعلوم دیو بند کی فائل فوٹو
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 3:23 PM IST

مفتی ابوالقام نعمانی نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ شہریت قانون بنائے جانے کا مدرسے کے طلبہ نے اس طرح سے احتجاج کیا ہے، یہ کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے، اور دارالعلوم کی روایت کبھی اس طرح کی نہیں رہی ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اس حرکت کے لئے دارالعلوم اور انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں ایسا کرنے کےلئے کبھی نہیں کہا۔ہزاروں طلبہ کے بدھ کی شام جمع ہوکر شہر کی سڑکوں پر نکلنے اور بازاروں میں چہل قدمی کرنے سے نظام امن میں خلل پڑا اور پہلے سے اعلان شدہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہوئی۔

پولیس انتظامیہ اور ریاستی حکومت نے مدرسوں کے طلبہ کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا، دارالعلوم کبھی بھی براہ راست طور پر سیاست میں ملوث نہیں ہوتا، پہلی بار اس کے طلبہ نے سیاسی معاملے پر مظاہرہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمارنے کہاکہ پورے معاملے کی جانچ کراکر مناسب کارروائی کی جائےگی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.