ETV Bharat / bharat

وینکیا نائیڈو کی بنکر برادری کو مبارکباد

چھٹے قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پرنائب صدر جمہوریہ نے مبارکباد دی ہے۔

Venkaiah Naidu
Venkaiah Naidu
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 1:02 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ’یوم ہینڈلوم‘ کے موقع پر بنکر برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت کے انوکھے فن سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

جمعہ کے روز ایک پیغام میں وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہینڈلوم آرٹ بنکر بھائیوں کی دستکاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا ’’آج چھٹے قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پرمیں ہینڈلوم پر کام کرنے والے ملک کے بنکر بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کاروباری نوجوانوں کو اس فن کی تربیت دیکر اس فن میں اجادات کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔ بھارت کے اس انوکھے روایتی فن سے دنیا کو متعارف کرانے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

نائب صدر نے کہا کہ ہینڈلوم دیسی خود انحصاری اورہمارے بنکر بھائیوں کے قوت بازو، فن کاری، خود داری اور بااختیار بنانے کی نشانی ہے۔ 1950 میں آج ہی کے دن سودیشی مہم کا آغاز ہوا۔ پشمینہ سے کانجیورم ریشم، بندھنی سے مونگا سلک تک بھارت دستکاری اور ہینڈ لوم کی ایک جنت ہے، جسے روایتی بنکروں اور کاریگروں کے ہنر مند ہاتھوں سے سنوارا سجایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم صرف ایک ہنر نہیں ہے بلکہ یہ متعدد کاریگروں اور بنکروں خصوصاً خواتین کی زندگی اور معاش کے ساتھ مربوط ہے۔ اس نایاب ہنر، اس کا معیار، اس کی متنوع املاک دانش کو تحفظ او حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.