ETV Bharat / bharat

کمل رانی ورون کے انتقال پر مختلف رہنماؤں کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : Aug 2, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Aug 2, 2020, 8:18 PM IST

اترپردیش حکومت میں ٹیکنیکل تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

REACTIONS
REACTIONS

وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش حکومت میں ٹیکنیکل تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مودی کا ٹویٹ
مودی کا ٹویٹ

محترمہ ورون کورونا متاثر تھیں اور لکھنؤ پی جی آئی میں علاج کے دوران آج ان کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کی کابینی وزیر کمل رانی ورون کی کورونا سے موت

مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’ اترپردیش حکومت کی وزیر محترمہ کمل رانی ورون جی کی موت سے بہت تکلیف ہوئی۔ ان کی پوری زندگی سماج خدمت کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے ریاست میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ افسوس کی اس گھڑی میری تعزیتیں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔ او شانتی‘۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے اترپردیش حکومت میں کابینی وزیر کمل رانی ورون کے اچانک انتقال پر اتوار کو گہرے رنج و غم کا اظہار کیا مسٹر کووند نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اترپردیش حکومت میں وزیر محترمہ کمل رانی ورن کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ وہ ایک مقبول عوامی خدمت گار تھیں، جو دو مرتبہ لوک سبھا کی رکن بھی رہیں تھیں۔

کوند کا ٹویٹ
کوند کا ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ ان کے (محترمہ ورون کے) کے کنبہ اور ساتھیو ں سے میری تعزیت۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کو اترپردیش کی ٹیکنیکل تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون کا کورونا وائرس سے انتقال ہو جانے پر شدید تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس وائرس کو ہلکے میں نہ لیں اور مکمل احتیاط برتیں۔

اروند کیجریوال کا ٹویٹ
اروند کیجریوال کا ٹویٹ

یوگی حکومت میں وزیر تعلیم برائے ٹیکنالوجی کمل رانی ورون 18 جولائی کو کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں اور لکھنؤ میں سنجے گاندھی پی جی آئی میں داخل ہوئی تھیں‘ جہاں آج ان کی موت ہو گئی۔ وہ 62 برس کی تھیں۔

یوگی ادتیہ ناتھ کا ٹویٹ
یوگی ادتیہ ناتھ کا ٹویٹ

وزیر اعلیٰ نے محترمہ ورون کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا،’ یہ خبر سن کر بہت تکلیف ہوئی۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ ہم سبھی کو کورونا سے مکمل احتیاط برتنا ہے۔ کورونا کو ہلکے میں نہ لیں‘۔

Last Updated : Aug 2, 2020, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.