ETV Bharat / bharat

ایس آئی او کی جانب سے سیرت پر مختلف مقابلوں کا انعقاد 22 سے - Various competitions on the topic of Sirat held by SIO

ریاست اترپردیش کے رامپور میں طلبہ و نوجوانوں کے درمیان اسلامی فکر کو عام کرنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او یعنی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کی جانب سے سیرت مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 10:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 22 نومبر سے شروع ہو رہے ان مقابلوں میں 8 سے 18 برس تک کی عمر کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔

ویڈیو

طلبہ و نوجوانوں کے درمیان اسلامی فکر کو عام کرنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او یعنی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کی جانب سے سیرت مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے مقصد سے اس میں سب سے پہلے 22 نومبر کو قرات کمپیٹیشن کا اہتمام کرایا جائے گا۔ اس کے بعد سیرت کوئز کمپیٹیشن، نعت، تقریری مقابلہ اور سیرت کے موضوع پر مضمون نگاری وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان تمام مقابلوں کا اہتمام کس طرح کیا جا رہا ہے؟ اس متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیرت مقاملوں کے کنوینر عبدالفتح نے بتایا کہ ان مقابلوں میں 8 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں اور یہ مقابلے دو گروپس میں کرائے جائیں گے۔

سیرت کے موضوع پر ہونے ان مقابلوں میں جو طلبہ اپنی بہتر کارکردگی پیش کریں گے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ کووڈ۔19 خیال رکھتے ہوئے ایس آئی او کی جانب سے سیرت کے ان مقابلوں کی تمام سرگرمیاں آن لائن انجام دی جا رہی ہیں۔ تاکہ بہتر طور پر سوشل ڈسٹینسنگ کا اہتمام کیا جا سکے اور طلبہ و نوجوانوں تک سیرت کے پیغام کو پہنچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.