ETV Bharat / bharat

مغربی ریلوے میں بھی وندے بھارت ٹرین دوڑے گی:گپتا - گپتا نے رتلام ریلوے ڈویژن کے دس شعبوں کو شاندار کام کے لیے 10-10ہزار روپے

مغربی ریلوے کے رتلام ریل ڈویژن کے جنرل منیجر اے کے گپتا نے کہا کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے ٹریک ، ٹریک پر بنے پل ،پلیا کی صورتحال اورریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی کا معائنہ کیا اور انہیں تسلی بخش پایا ۔

train
author img

By

Published : Feb 24, 2019, 1:46 PM IST

گپتا نے کہا ہے کہ مغربی ریلوے میں ٹرینوں کی رفتار متاثر کرنے والے تقریباَ121 مقامات کو اب ختم کر دیا گیا ہے، جس سے ابھی مغربی ریلوے میں ٹرینوں کی رفتار بڑھ گئی ہے۔

مغربی ریلوے میں مکمل ریلوے ٹریک اعلی سطح کے ہیں اور اس پر وندے بھارت ایکسپریس جیسی 'ہائی اسپیڈ گاڑیا ں آسانی سے چلائی جا سکتی ہیں ۔

گپتا رتلام ریلوے ڈویژن کےسالانہ معائنہ کے بعد گذشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

ریلوے ڈویزن کے معائنہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس معائنے میں ریلوے کے تمام شعبوں کے سربراہ اور کمشنر آف ریلوے سیفٹی بھی موجود تھے۔

ان کا معائنہ رتلام ریلوے ڈویژن کے بیروگڑھ اسٹیشن سے شروع ہوکر رتلام اسٹیشن تک ہوا۔ اس دوران کوئی خامی نہیں پائی گئی۔

گپتا کے مطابق سالانہ معائنہ ایک طرح کا آڈٹ ہوتا ہے۔ معائنے کے دوران ٹریک کے رکھ رکھاو کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ معائنے کے دوران ٹریک اور دیگر شعبوں کے کام تسلی بخش پائےگئے ہیں ۔

undefined

گپتا نے کہا کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے معائنہ کے دورران ٹریک کی صورتحال ، ٹریک پر بنے پل ،پلیا کی صورتحال اورریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی کا بھی معائنہ کیا اور انہیں تسلی بخش پایا ۔

گپتا نے رتلام ریلوے ڈویژن کے دس شعبوں کو شاندار کام کے لیے 10-10ہزار روپے ، مجموعی طورپر ایک لاکھ روپے کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

رتلام ریلوے اسٹیشن پر رتلامی سیب نہیں بیچے جانے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ریلوے کی شرائط کو پورا کرنے والے مقامی سیب کی پیدا وار کرنے والے اگر درخواست کریں گے تو انہیں فروخت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ratlam
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.