خیال رہے کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے، یہ دن نوجوانوں میں بہت مقبول ہے، جسے یوم محبت کے طور مناتے ہیں لیکن شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے مردوخواتین نے یوم محبت کو صرف وزیر اعظم نریندررمودی کے نام کردیا ہے۔
مظاہرین نے ان کے لئے ایک تحفہ بھی رکھا ہے، جو اسی وقت دیا جائے گا جب وزیر اعظم نریندررمودی خود شاہین باغ آئیں گے۔
مظاہرین نے وزیر اعظم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے ٹیڈی بیئر تحفہ کے طور پر رکھا ہے۔