اتر پردیش پولیس نے ممبئی میں واقع بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے مکان پہنچی اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔ سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
رواں سال فروری میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور دیگر 4 افراد کے خلاف مبینہ طور پر 24 لاکھ روپئے وصول کرنے کے بعد اسٹیج پر پرفارم نہیں کرنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
سوناکشی سنہا کو ستمبر 2018 میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر پرفام کرنا تھا جو انہوں نے نہیں کیا جس پر ان کے خلاف دھوک دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔