ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ: اترکاشی سے چار افراد کو بچایا گیا - ڈیزاسٹر منیجمنٹ

اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں اتوار کو شدید بارش کی وجہ سے پیدا ہوئی سنگین صورتحال کے درمیان فضائیہ چار افراد کو محفوظ نکال کر دہرادون لائی ہے۔

اتراکھنڈ: اترکاشی سے چار افراد کو بچایا گیا
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 3:34 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:56 PM IST

ذرائع کے مطابق فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقہ موری تحصیل کے اراكوٹ پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں اراكوٹ سے ایک خاتون سمیت چار افراد کو علاج کے لئے دہرادون میں واقع دون میڈیکل کالج میں لایا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے ان سبھی کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ ذرائع نے بتایاسیلاب سے متاثرہ سبھی چار علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے غذائی اشیاء پہنچائی جا رہی ہے۔

Uttarakhand: Four persons rescued from extremism
اتراکھنڈ: اترکاشی سے چار افراد کو بچایا گیا

ادھرمحکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں ریاست کے کچھ مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اترکاشی میں شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے راحتی سامان لے کر فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اراكوٹ پہنچ گیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سیکریٹری امت نیگی نے پیر کی صبح بتایا کہ موری تحصیل کے اراكوٹ گاؤں میں واقع انٹر کالج احاطے میں متاثر کنبوں کو رکھا گیا ہے اور ان کنبوں کے لئے راحتی سامان لے کر فضائیہ کا پہلا ہیلی کاپٹر آج صبح یہاں پہنچا۔

اس میں اطلاعات کے تکنیکی سامان کے علاوہ دیگر ضروری راحتی سامان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح ر ہے کہ ضلع اترکاشی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 21 افراد ہلاک اور پانچ دیگر افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.