ETV Bharat / bharat

اترپردیش: اردو اکادمی، مصنفین کی امدادی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے

author img

By

Published : Sep 24, 2019, 7:50 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:02 PM IST

اترپردیش اردو اکادمی کی سب کمیٹیوں کی میٹنگ پیر کے روز شروع ہو کر آئندہ کل تک چلے گی۔ ان دو دنوں میں چھ کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد کی جا چکی ہے۔

اردو اکادمی، مصنفین کی امدادی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے

اترپردیش اردو اکادمی میں دوشنبہ کو آئی اے ایس سینٹر، اردو کوچنگ سینٹر، امداد مصنفین، ادب اطفال اور ملازمین کے مسائل سے متعلق کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی اور منگل کے روز ایوارڈ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ وہیں بدھ کو مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی جانی ہے۔

آئی اے ایس اردو اسٹڈیز سینٹر کی سب کمیٹی میں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر عباس رضا نیر، محمد شاداب شریک ہوئے۔ تیسرے ممبر علیل ہونے کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پروفیسر عباس رضا نیر نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اردو کوچنگ سینٹر کا فائدہ ریاست کے سبھی طلبا تک ملے، آئی اے ایس سینٹر میں پلستر ٹوٹنے، پانی ٹپکنے کی شکایت ملی ہے، ہماری کوشش ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد پورا کیا جائے۔ تاکہ طلبا کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ اٹھانا پڑے۔

اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ اردو کوچنگ سینٹر کی سابقہ 26 سینٹر میں سے دو کی درخواست کاغذات کے سبب مسترد کردی گئی ہے۔ 24 سینٹروں کے منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔

Uttar Pradesh: Urdu Academy can increase grant money for authors
پروفیسر عباس رضا نیر

امداد مصنفین کمیٹی کی میٹنگ میں پروفیسر شبنم حمید، محمد شاداب شامل ہوئے۔ شاداب نے بات چیت کے دوران بتایا کہ دو لوگوں کو یکمشت 10-10 ہزار روپے اور دیگر 7 لوگوں کو 3-3 ہزار روپے ماہانہ دینے کی سفارش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ نئی درخواستیں موصول ہونے والے پر سفارشات کی گئی ہیں۔

ابھی تک یو پی اردو اکادمی ان قلم کاروں کو جو 60 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں اور غریب بھی ہیں ان کو 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کا کام کر رہی ہے، جسے بڑھا کر 4-5 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محمد شاداب

اتر پردیش اردو اکادمی کی آئندہ مجلس عاملہ کی میٹنگ بدھ کو منعقد کی جائے گی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کمیٹیوں کی کن سفارشات پر عمل درآمد ہو پاتا ہے۔

Intro:اترپردیش اردو اکادمی کی سب کمیٹیوں کی میٹنگ دوشنبہ سے شروع ھو کر 25 ستمبر تک چلےگی۔ ان دو دنوں میں چھ کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

Body: اترپردیش اردو اکادمی میں دوشنبہ کو آئی ایس سینٹر، اردو کوچنگ سینٹر، امداد مصنفین، ادب اطفال اور ملازمین مسائل کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی اور آج ایوارڈ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ معلوم رہے کہ بدھ کو مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

آئی اےایس اردو اسٹڈیز سینٹر کی سب کمیٹی میں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر عباس رضا نیر، محمدشداب شریک ہوئے۔ تیسرے ممبر علیل ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پروفیسر عباس رضا نیر نے بتایا کہ آئی ایس سینٹرمیں پلستر ٹوٹنے، پانی ٹپکنے کی شکایت ملی ہے۔

میٹنگ میں سفارش ہوئی تاکہ جلد از جلد کام مکمل کر لیا جائے۔ سٹڈی سنیٹر میں زیر تعلیم طلبہ کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سید کے علاوہ نے کہا کہ اردو کوچنگ سینٹر کی سابقہ 26 سینٹر میں سے دو کی درخواست کاغذات کے سبب مسترد کردی گئی ہے۔ 24 سینٹروں کے منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔

امداد مصنفین کمیٹی کی میٹنگ میں پروفیسر شبنم حمید، محمد شاداب شامل ہوئے۔ شاداب نے بات چیت کے دوران بتایا کہ دو لوگوں کو یکمشت 10-10 ہزار روپے اور دیگر 7 لوگوں کو 3-3 ہزار روپے ماہانہ دینے کی سفارش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ نئی درخواستیں موصول ہونے والے پر سفارشات کی گئی ہیں۔

معلوم رہے کہ ابھی تک یو پی اردو اکادمی غریب مصنفین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کا کام کر رہی ہے، جسے بڑھا کر 4-5 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی۔

Conclusion:اتر پردیش اردو اکادمی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ بدھ کو منعقد کی جائے گی۔

اب دیکھنا ہوگا کہ کمیٹیوں کی کن سفارشات پر عمل درآمد ہو پاتا ہے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.