پومپيو نے پیر کو صحافیوں کو بتایا'امریکہ ہانگ کانگ میں پالی ٹیکنک یونیورسٹی اور احاطے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہو رہی پر تشدد جھڑپوں اور سیاسی بدامنی کے سلسلے میں فکر مند ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہانگ کانگ میں کسی بھی فریق کی جانب سے تشدد منظور نہیں ۔ وہاں امن قائم کرنا ہانگ کانگ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صرف قانون نافذ کرنے کی کوششوں سے بدامنی اور تشدد کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ حکومت کو لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے واضح اقدامات کرنے چاہیے۔