اس سے پہلے امریکی سینیٹ نے آٹھ کے مقابلہ 90 ووٹز سے مسٹر ایسپر کے وزیر دفاع مقرر کیے جانے کی تصدیق کی، حالانکہ انہوں نے اس سے پہلے نگراں دفاعی سربراہ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج سیموئیل الیٹو نے مسٹر ایسپر کو حلف دلایا وزیردفاع کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد ایسپر نے کہا کہ 'وزیر دفاع مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے'۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایسپر بہترین وزیردفاع ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ایسپر 'ویسٹ پوائنٹ گریجویٹ' ہیں اور انہوں نے خلیج جنگ کے دوران 21 برس تک فوج میں کام کیا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان جوناتھن ہوف مین نے کہا کہ ایسپر امریکہ کے 27 ویں وزیردفاع ہیں اور اب ان کے شانوں پر وزارت دفاع کی مکمل ذمہ داریاں ہیں۔