ETV Bharat / bharat

امریکہ کا ایران سے معافی مانگنے کا مطالبہ - گذشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے میں موت

امریکہ نے ایران میں برطانیہ کے سفیر روب میکا ئر کو حراست میں لینے کے ایران کے اقدام کی مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کے لیے کہا ہے۔

امریکہ کا ایران سے معافی مانگنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 12, 2020, 12:51 PM IST

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اروٹیگس نے ٹویٹ کر کے کہا' ایرانی انتظامیہ نے ایران میں برطانیہ کے سفیر کو حراست میں لیا ۔ یہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ ہم ایران سے برطانیہ سے باضابطہ طور پر معافی مانگنے کے لیے کہتے ہیں اور تمام سفارت کاروں کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں'۔

ایران کے تہران میں برطانیہ کے سفیر روب میکا ئر کو احتجاج کرنے اور اس میں حصہ لینے کی وجہ سے ہفتے کی شام کو کچھ گھنٹوں کے لیے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اميركبير یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے باہر یوکرین طیارہ حادثے کے خلاف سینکڑوں طلباءاحتجاج کر رہے تھے جس میں میکائر بھی شامل ہوئے ۔

طلبا ءنے ریلی نکال کر اس حادثے کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ریلی کے دوران مظاہرین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی قدس فورس ( آئی آر جی ایس ) کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی مبینہ طور پر ایک تصویر پھاڑی ۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا ۔ کمانڈر سلیمانی کی گذشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے میں موت ہو گئی تھی۔میکا ئر پر مظاہرین کو اکسانے کا الزام ہے ۔ انہیں گرفتار کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا، لیکن اس سلسلے میں سمن بھیج کر ان سے جواب طلب کیا جائے گا ۔

واضح ر ہے کہ بدھ کو ہوئے یوکرین طیارے حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے سمیت کل 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ مہلوکین میں زیادہ تر لوگ ایران اور کینیڈا کے تھے ۔ یہ حادثہ اسی دن پیش آیا جب ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 15 سے ز ائد میزائل داغے تھے ۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.