ETV Bharat / bharat

کابل میں خود کش حملے کی امریکہ نے مذمت کی - قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک 'شادی ہال' میں ہونے والے خود کش حملہ کی مذمت کی ہے۔

کابل میں خود کش حملے کی امریکہ نے مذمت کی
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 3:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:50 PM IST

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا 'ہم کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں 63 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں. امریکہ افغانستان حکومت اور وہاں کے باشندوں کے ساتھ ہے'۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بھی اس حملہ کی مذمت کی ہے۔ مسٹر اورٹاگس نے ٹویٹ کر کے کہا 'امریکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خوفناک حملے کی مذمت کرتا ہے۔ افغانستان کے باشندے دہشت گردی سےپاک مستقبل کے حقدار ہیں. یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب افغانستان امن کی طرف بڑھ رہا ہے اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مشترکہ محاذ کی تعمیر کر رہا ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک 'شادی ہال'میں شادی کی تقریب کے دوران ہفتہ کی شب حملے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 12:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.