ETV Bharat / bharat

امریکی فوج کی سائبر یونٹ کے ذمہ 2020 صدارتی انتخابات کی سکیورٹی

امریکی فوج کی سائبر یونٹ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے نمٹنے کے لیے معلومات کی بنیاد پر جنگ کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

امریکی فوج کی سائبر یونٹ کرے گی 2020 صدارتی انتخابات کی سکیورٹی

author img

By

Published : Dec 26, 2019, 12:20 PM IST

' واشنگٹن پوسٹ' نے بدھ کو شائع اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ اگر صدارتی انتخابات کے پیش نظر روسی مداخلت نہیں رکتی ہے تو امریکی فوج کی سائبر کمانڈ روس کے سینئر رہنماؤں کی ذاتی معلومات پر حملہ کرے گی۔

امریکی حکام نے کہا کہ اس حملہ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نہیں ہوں گے۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے گزشتہ ہفتہ صحافیوں سے کہا تھا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے کسی بھی قسم کی مداخلت سے نمٹنے کے لیے پنٹاگن نے امریکی فوج کی سائبر کمانڈ کے ذریعے ایک حکمت عملی بنائی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کچھ روسی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد کی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اس ماہ کے آغاز میں واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے اندرونی معاملات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں تمام قیاس بے بنیاد ہیں۔

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.