یہ منظوری نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کی منظوری کے پیش نظر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کو ان کالجس میں درس و تدریس کے لیے جملہ 33 اساتذہ کی جائیدادیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ان جائیدادوں سی ٹی ای سری نگر کے لیے 3، بھوپال کے لیے 10، دربھنگہ 12، آسنسول 6 اور اورنگ آباد کے لیے 2 جائیدادیں شامل ہیں۔ اجوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر جتیندر کے ترپاٹھی کی جانب سے حال ہی میں موصول ہوئے مکتوب میں یونیورسٹی اساتذہ طلبہ تناسب کے اعتبار سے مرحلہ وار اساتذہ کے تقرر کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے یو جی کی جانب سے 3 کالجوں اور تدریسی جائیدادوں کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا۔