مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 'آروگیہ سیتو' نامی ایپ تیارکیا ہے جس کے موبائل میں لوڈ کرنے پر کورونا وائرس کے متاثرین کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ حکومت اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لوگوں کو تلقین بھی کررہی ہے۔
آروگیہ ایپ میں انگلش ، ہندی سمیت زبانوں کو شامل کیا گیا ہے لیکن اس ایپ میں اردو کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس ایپ میں 11 زبانوں میں معلومات فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔
مذکورہ ایپ میں انگریزی ، ہندی ، گجراتی ، مراٹھی ، بنگلہ وغیرہ شامل ہے۔
اردو ملک کی دوسری بڑی زبان ہونے کے باوجود اس ایپ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔
اس ایپ کا مقصد لوگوں کو مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کے ذریعہ اُٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔
اس ایپ میں کووڈ 19 سے بچاوکے مختلف طریقے موجود ہیں۔
اردو زبان کے لئے ڈیزائن کردہ اس ایپ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ، جس کی وجہ سے اردو داں سخت ناراض اور مایوس ہیں ۔
اس سلسلے میں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) رہنما غلام رسول نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو زبان کو بھی اس ایپ میں شامل کیا جائے۔ کیونکہ ملک کی ایک بڑی آبادی اردو زبان کو جانتی ہے ، جو کوویڈ 19 میں مددگار ثابت ہوگی۔