اسرائیل میں کورونا وائرس کے 83 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 19055 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 'لوگوں کو مکمل احتیاط برتنا چاہیے۔ بہت ضروری کام ہو تو ہی باہر نکلیں'
وزارت کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد مسلسل تیسرے دن بھی 300 پر مستحکم ہے جبکہ 133 مریضوں میں سے 33 کی حالت تشویشناک ہے۔
تاہم کورونا سے مزید 18 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 15375 ہوگئی ہے جبکہ 3380 ایکٹو کیسز ہیں۔
اس سے قبل وزارت نے فٹ بال اور باسکٹ بال کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور میچ شروع ہونے سے پہلے ہی گھر میں کوارنٹائن میں رہنے کے فیصلے پر نرمی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔