اکیڈمی کی چیئرپرسن آصفہ زمانی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکیڈمی کی طرف ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے چند ناموں پر کافی ہنگامہ ہوا اور الزام عائد کیا گیا کہ کمیٹی کے افراد نے اپنے آپ کو ایوارڈ دے لیا ہے۔
اپنے آپ کو ایوارڈ دینے والوں میں پروفیسر آصفہ زمانی چیرپرسن اردو اکیڈمی بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر ممبران بھی ہیں جنہوں نے اپنے اپنے آپ کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔
ایوارڈ دینے کا اعلان 25 ستمبر کو کیا گیا تھا۔ جیسے ہی یہ سارا معاملہ منظر عام پر آیا دیگر افراد کی جانب سے اس پر تنقیدیں شروع ہوگئیں اور لوگوں نے ہنگامہ آرائی کردی جس کے بعد ساری تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔
اکیڈمی کی چیرپرسن آصفہ زمانی نے اس ہنگامہ کے بعد ایوارڈ کی تقریب کو منسوخ کردیا ہے اور اعلان کیا کہ ناموں پر نئی میٹنگ میں غور کیا جائے گا۔