ETV Bharat / bharat

مٹی کے برتنوں کا قصبہ نظام آباد کی بلیک پاٹری

مشہور شاعر مجروح سلطان پوری کی جائے پیدائش اعظم گڑھ کا قصبہ نظام آباد، جہاں کی بلیک پاٹری برتن برطانوی مہارانی ایلیزیبتھ کے محل کی زینت بنی ہوئی ہے۔

azamgarh black pottery
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 10:26 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:10 PM IST

قصبہ نظام آباد کی کالی اور باریک مٹی سے بنے کلہڑ، مٹکا، گلک، دیوی دیوتاؤں کا مجسمہ، ڈنر سیٹ، پانی کی بوتل ملک و بیرون ملک میں مشہور ہیں۔ روایتی بھٹی میں ان برتنوں کو پکاکر منفرد اور قدرتی رنگ دیا جاتا ہے۔

مٹی کے برتنوں کا قصبہ نظام آباد کی بلیک پاٹری

اپنی انگلیوں کے سہارے کالی اور باریک مٹی پر اپنے فنوں کا مظاہرہ کرکے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے والے تقریبا 250 خاندان نظام آباد قصبے میں آباد ہیں۔ مغلیہ عہد حکومت میں کچھ خاندانوں کو اس کام کے لیے گجرات سے یہاں لاکر بسایا گیا تھا۔

حالیہ دنوں ان کمہاروں کو جس پریشانی کا سخت سامنا ہے، وہ مٹی کی شدید قلت۔ اب برتن بنانے کے لیے ان کے پاس صرف دو برس تک لیے مٹی بچے ہوئے ہیں۔

سرکاری سطح پر اس صنعت اور فن کی پذیرائی کم ہی ہوپائی، لیکن ماضی قریب میں ریاستی حکومت کی طرف سے چند فنکاروں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

کالی اور باریک مٹی کی قلت، حکومت کی عدم توجہ اور برآمدات کی کمی سے اب یہ بلیک پاٹری برتن معدوم ہونے کے قریب ہے۔

بلیک پاٹری کے کاریگر بیجناتھ پرجاپتی کے مطابق سو دیشی کے برانڈ یوگا گرو بابا رام دیو بھی نظام آباد کے مٹی سے بنے برتن کھانے کے سیت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

لکھنؤ میں منعقدہ سہ روزہ 'ون ڈسٹرک ون پروڈکٹ' کانفرنس میں اعظم گڑھ کی نمائندگی نظام آباد کے برتن 'بلیک پاٹری' نے کی تھی جس کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی سراہا تھا۔

ڈسٹرکٹ انڈسٹریز اینڈ انٹرپرائز پروموشن کے افسر رام نول چوہان نے بتایا کہ ریاستی حکومت بلیک پاٹری پر مکمل طور پر توجہ دے رہی ہے۔

رام نول چوہان ڈسٹرکٹ انڈسٹریز اینڈ انٹرپرائز پروموشن کے افسر نے بتایا کہ ریاستی حکومت بلیک پاٹری ہر بھر پور دھیان دے رہی ہے اور مٹی کا مسئلہ مستقبل میں حل کرلیا جائے گا اور حکومت سبسیڈی پر لون بھی مہیا کرارہی ہے۔

جب رام نول چوہان سے یہ پوچھا گیا کہ آخر بازار اس فن اور کاروبار سے وابستہ افراد کو نہیں مل رہا ہے اس کے لیے حکومت کیا پلان کررہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس پر بھی کام چل رہا ہے۔ برآمد کنندہ سیدھے یہاں سے تیار مٹی کا برتن لے کر بیرونی ممالک بھیج رہے ہیں۔ اب کوئی بھی بروکر نہیں ہے۔ خریدنے اور بیچنے والے خود اور آسانی سے کاروبار کررہے ہیں۔

Intro:مٹی کے برتنوں کا شہر اعظم گڑھ کا نظام آباد Body:مٹی کے برتنوں کا شہر اعظم گڑھ کا نظام آباد Conclusion:مٹی کے برتنوں کا شہر اعظم گڑھ کا نظام آباد
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.