بھارت کی مختلف ریاستوں میں ان دنوں مسلسل بارش اور ژالہ باری کے سبب کھیت میں لگی فصلیں پوری طرح برباد ہو چکی ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نانگل سوتی کے کئی گاؤں میں گذشتہ شام تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب کھیتوں میں کھڑی لہلہاتی فصلیں پوری طرح تباہ ہو گئیں۔
بے موسم بارش نے فصلوں کو پوری طرح ختم کر دیا ہے، کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے اب ان فصلوں کے صحیح ہونے کا کوئی امکان بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر
کھیت میں لگے گنے، گیہوں، مٹر ،سرسوں، آم بری طرح برباد ہوگئے ہیں۔