کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔
اس دوران سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو ذاتی حفاظتی سامان فراہم کرے اور اس کی تفصیلات منظر عام پر لائے، اور فصل کی کٹائی کے لیے کسانوں پر لگائی پابندی کو ہٹائی جائے'۔
سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت سے متوسط طبقے کے لئے مشترکہ کم سے کم امدادی پروگرام تیار کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اسے شائع کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومتیں، محاذ تنظیمیں، ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں اور ان خاندانوں کو اپنی مدد کی پیش کش کریں جو زیادہ خطرہ میں ہیں'۔
وہیں راہل گاندھی نے مزدوروں کی نقل مکانی پر مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو ماہ کورونا پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور ماہرین سے بات چیت کر رہے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں ہے جو مزدوروں کے جینے، کھانے اور خورد اشیا کا بندوبست کیے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرے'۔