ETV Bharat / bharat

حزب اختلاف کا بیروزگاری کے خلاف انوکھا احتجاج - تمام لائٹس بند

ملک میں روز بروز بڑھتی بیروزگاری کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے کی گئی اپیل کا ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھی ملا جلا اثر نظر آیا ہے۔

unique-protest-against-unemployment
حزب اختلاف کا بیروزگاری کے خلاف انوکھا احتجاج
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 1:27 AM IST

سماجوادی پارٹی اور کانگریسی کارکنان نے اس اپیل کی حمایت میں لائٹس بند کرکے قمقمے اور دئے روشن کیے، لیکن عام لوگوں کو اس بابت صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب ایسا کوئی عمل نہیں کیا۔

حزب اختلاف کا بیروزگاری کے خلاف انوکھا احتجاج

قابل غور ہو کہ حزب اختلاف کی جانب سے ملک میں بڑھتی بیروزگاری کے خلاف نے 9 ستمبر کی رات 9 بجے سے 9 منٹ کے لئے گھر کی تمام لائٹس بند کر کے، مومبتی ٹارچ اور دیوں سے روشنی کی اپیل کی گئی تھی۔

سماجوادی اور کانگریس پارٹی کے کچھ کارکنان نے اس اپیل پر عمل ضرور کیا، لیکن عام لوگوں کو اس تعلق سے ذرا بھی علم نہیں تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بذریعہ سوشل میڈیا اس بات کا علم ضرور تھا، لیکن انہیں سوشل میڈیا کی تشہیر پر کوئی یقین نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

'غیر منظم طبقے کے لئے لاک ڈاؤن موت کی سزا ثابت ہوا'

وہیں سماجوادی پارٹی کارکنان نے چھایا چوراہے پر مشعل جلوس نکالا اور حکومت کو انتباہ کیا کہ اگر بیروزگاری کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.