اس احتجاج کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مظاہرین روزانہ نت نئے طریقوں سے عوام کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے تعلق سے بیدار کررہے ہیں۔
آج بروز سنیچر جلگاؤں مسلم منچ اور جلگاؤں ضلع ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک علامتی ڈیٹنشن کیمپ (حراستی کیمپ) بنایا گیا اور کیمپ کے سامنے ایک علامتی جنازہ بھی رکھ کر اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے باشندگان مرنا پسند کریں گے، جان دینا پسند کریں گے لیکن کسی صورت میں ڈیٹینشن کیمپ نہیں جائیں گے۔
اس انوکھے احتجاج کو دیکھنے کے لیے شہریان کا ہجوم امڈ پڑا تھا، جلگاؤں مسلم منچ کے صدر کریم سالار کا کہنا ہیکہ اس علامتی احتجاج کے ذریعے عوام کو بیدار کرنا ان کا مقصد ہے ۔