دہلی ایمس میں مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگڑی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔ انہیں کچھ دن قبل ہی دہلی ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر نے 11 ستمبر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔
سریش انگڑی بیلگام لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے۔ وہ سنہ2004، 2014 اور 2019 میں ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
سریش انگڑی 2004 کے بعد سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔