ETV Bharat / bharat

'ملک کے ہر شہری کو پروقار زندگی گزارنے کا موقع ملے'

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 11:02 PM IST

Updated : Aug 18, 2020, 11:18 PM IST

فولاد و پیٹرولیم، نیز قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے فولاد کی صنعت کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ نقل مکانی کرکے آنے والے مزدوروں کے لئے کم خرچ والی رہائش گاہیں فراہم کرنے کے عمل میں حکومت کے ساتھ اشتراک کریں۔

'ملک کے ہر شہری کو پروقار زندگی گزارنے کا موقع ملے'
'ملک کے ہر شہری کو پروقار زندگی گزارنے کا موقع ملے'

ایک ویبینار میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ہاؤ زنگ اور شہری امور کی وزارت کا حوالہ دیا۔ مذکورہ ویبینار کا موضوع تھا 'آتم نر بھر بھارت' ہاؤزنگ اور تعمیرات اور ہوابازی کے شعبے میں فولاد کے استعمال کو بڑھاوا دینا'۔ وزیر نے مذکورہ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں اور فولاد کی صنعت کے قائدین سے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ میں حکومت کے ساتھ اشتراک کریں'۔

مزید پڑھیں:

مرکزی وزیرکی راہل گاندھی پر نکتہ چینی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس طرح کے ایک لاکھ مکانات فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کر رکھا ہے، تاہم صنعت کو مزید تعداد میں فولاد کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے مکانا ت تیار کرنے چاہئیں، جو دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہوگی۔ وزیر نے کہا کہ صنعت کو حکومت کی اس طرح کی فلاحی پہل قدمیوں میں شراکت دار بننا چاہئے، کیونکہ آتم نر بھر بھارت کا مقصد ملک کے ہر شہری کو پروقار زندگی بسر کرنے کے لائق بنانا ہے۔

Last Updated : Aug 18, 2020, 11:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.