قومی دارالحکومت دہلی میں جے این یو طلبا پر ہوئے پرتشدد حملے کے خلاف گذشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی مظاہرے شامل ہوئیں۔
مظاہرے میں ان کے شامل ہونے کی وجہ سے ٹوئیٹر پر لوگوں نے ان کے اس شرکت کو غلط قرار دیتے ہوئے لکھا کہ' دیپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم ' چھپاک' کے پروموشن کے لیے آئیں تھی۔
تمام سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں نے بھی اس تعلق سے مختلف رائیں پیش کی ہیں، وہیں بی جے پی رہنما سید شہنواز حسین نے بھی ان کی اس شرکت کو اپنی فلم کی پرومشن کے لیے آنا بتا یا۔
مزید پڑھیں: ایرانی انقلاب کے رہنما کا بھارت سے 'کنکشن' ہے
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس تعلق سے کہا کہ' ایک جمہوری ملک کے سبھی شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی رائے رکھے اور کہیں بھی آئے، اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے اور دیپیکا پڈوکون پر اس طرح اعتراض کرنا درست نہیں۔