اس لیے ایسے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے. مسٹر گڈکری نے اتوار کے روز مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں سڑک اور پلوں کے تعمیراتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہا کہ یہ علاقہ نکسلیوں کا دارالحکومت خیال کیا جاتا ہے۔
اس طرح کے علاقوں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے جہاں عوام کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔
وہیں نکسلیوں کی سرگرمیوں کو ان علاقوں سےختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آج انہوں نے مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں ترقی کو ایک نئی رفتار دینے کا کام کیا ہے۔
جہاں سڑک اور پلوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:'امام حسینؓ کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا'
اس موقع پر مہاراشٹرا کی شہری ترقیات و تعمیرات عامہ کے وزیر ایکناتھ شنڈے، وزیر باندھ تعمیرات اشوک چوہان، مرکزی وزیرمملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی وے جنرل وی کے سنگھ اور مقامی ممبر پارلیمنٹ اشوک نیتے بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں پر لگ بھگ 777 کروڑ لاگت آئے گی۔
ان منصوبوں میں 33 کلومیٹر طویل روڈ پروجیکٹ اور سات پلوں کی تعمیر شامل ہے جو ضلع گڈچرولی کی سماجی اور معاشی ترقی کو تیز کرے گی اور علاقے کی سہولیات میں بہتری لائے گی۔