ETV Bharat / bharat

ہنر ہاٹ کامیاب اور تاریخی: مختار عباس نقوی - مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز کہا کہ یہاں انڈیا گیٹ لان میں 13 سے فروری منعقد ہنر ہاٹ تاریخی اور کامیاب رہا۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 9:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

نقوی نے 20 ویں ہنر ہاٹ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر وینکیا نائیڈو 20 فروری، وزیر اعظم 19 فروری اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا 18 فروری کو یہاں تشریف لائے اور ملک کے کونے کونے سے یہاں شریک ہوئے فنکاروں سے بات چیت کی اور ان کے ہنر کی ستائش کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ مودی نے من کی بات میں ہنر ہاٹ اور اس میں شرکت کرنے والے دست کاروں، کاریگروں اور ان کی مقامی مصنوعات کی تعریف کرکے ملک میں دست کاری کی شاندار وراثت کومضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نقوی نے کہا کہ 19 فروری کو اچانک ہنر ہاٹ میں وزیر اعظم کے دورہ سے دست کاروں، كھانساموں کے ہنر کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔

وزیر اعظم نے یہاں کلہڑ والی چائے اور بہار کی ذائقہ دار لٹی چوکھے کا لطف لیا تھا۔ہنر ہاٹ کا افتتاح ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے 13 فروری کو کیا تھا۔

نقوی نے کہا کہ 'کوشل کو کام' تھیم پر مبنی اس ہنر ہاٹ میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، اسمرتی ایرانی، مہندر ناتھ پانڈے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سینئر افسر، مختلف ممالک کے سینئر سفارتکار اور ملک و بیرونی ممالک کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور ملک بھر سے یہاں آئے دست کاروں، کاریگروں کی ہاتھ سے تیار مقامی نادر مصنوعات کی ستائش کی۔

اس ہنر ہاٹ میں ملک کے ہر کونے سے 250 سے زیادہ دست کاروں، كھانساموں نے شرکت جن میں پہلی بار 50 فیصد سے زائد خواتین دستکار شامل ہوئیں۔

نقوی نے بتایا کہ دست کاروں، کاریگروں کی ملک میں تیار مصنوعات کی نہ صرف کروڑوں روپے کی فروخت ہوئی بلکہ انہیں ملک و بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر آرڈر بھی ملے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.