بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ آئندہ کل کولکاتا کے سالٹ لیک میں واقع ایک پوجا پنڈال کا افتتاح کرنے کے لیے بنگال کے دورے پر ہوں گے۔
امت شاہ کو متعدد پوجا پنڈالوں کے افتتاح کی تجویز دی گئی تھی، تاہم مرکزی وزیر کے ہاتھوں ان میں سے ایک ہی پنڈال کا افتتاح کیا جائے گا۔ امت شاہ کولکاتہ میں مرکزی وزیر کی حیثیت سے پوجا پنڈال کا افتتاح کریں گے۔
اس تقریب میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر سجیت باسو اور بدھان نگر کارپوریشن کی مئر کرشنا چکرورتی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔